وزیر اعظم کو روزانہ معلومات دینے کے لیے واٹس ایپ گروپ قائم

ذوالفقار بیگ  بدھ 3 جنوری 2018
حکومت کی ای گورنمنٹ پالیسی کے تحت تمام اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، سینئر افسر کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

حکومت کی ای گورنمنٹ پالیسی کے تحت تمام اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، سینئر افسر کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے کے لیے نیا واٹس ایپ گروپ بنایا ہے۔

وزارت  اطلاعات نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں کی روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے کے لیے نیا واٹس ایپ گروپ بنایا ہے۔ ایس کے اے کے نام سے بنائے جانیوالے گروپ پر وزارت اطلاعات سے منسلک اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی جاتی ہے۔

وزارت اطلاعات کے سینئر افسرنے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی ای گورنمنٹ پالیسی کے تحت تمام اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔