- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
حسن سردار کو ہاکی ٹیم کی کوچنگ کا کام سونپ دیا گیا
اسلام آباد / لاہور: پی ایچ ایف نے نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے جب کہ حسن سردار کو ہاکی ٹیم کی کوچنگ کا کام سونپ دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پی ایچ ایف کانگریس میٹنگ میں ہاکی کی بہتری کیلیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کچھ عرصے سے قومی ہاکی ٹیم کیلیے غیر ملکی کوچ لانے کی باتیں زیر گردش تھیں تاہم پی ایچ ایف نے قومی ہاکی لیجنڈ حسن سردار کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، اولمپیئن اصلاح الدین کو چیف سلیکٹر کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔
سابق کپتان محمد ثقلین اور ریحان بٹ کو معاون کوچز تعینات کیا گیا ہے۔ حسن سردار سے قبل فرحت خان ہیڈ کوچ تھے، ورلڈ کپ کوالیفائرز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر استعفیٰ کے لیے دباؤ تھا جنھوں نے ذاتی مصروفیات کا بتاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا، فرحت خان سے قبل خواجہ جنید قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے، نئے ہیڈ کوچ حسن سردار کا شمار ماضی کے عظیم ہاکی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 1980 کے ورلڈ کپ اور 1984 کی اولمپک ونر ٹیم کا حصہ تھے، آج بھی ان کا شمار دنیائے ہاکی کے10 بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، حسن سردار کو ورلڈ کپ تک ذمے داریاں سونپی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کوچز کے ساتھ پی ایچ ایف کانگریس نے نئے چیف سلیکٹر کا بھی اعلان کیا ہے اور یہ ذمے داریاں اولمپئن اصلاح الدین کو سونپی گئی ہیں۔
اجلاس کے بعد پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے سیکریٹری شہباز احمد سینئر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے ذمے کوئی واجبات نہیں ہیں، دھڑے بندی کی سیاست نے ہاکی فیڈریشن کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہاکی کلبز اور ایسوسی ایشنز کی اسکروٹنی کریں گے، پی ایچ ایف کے انتخابات شفاف انداز میں کروائے جائیں گے۔
خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ہاکی کی مینجمنٹ تبدیل کردی ہے، حسن سردار کو ہیڈ کوچ، اصلا ح الدین کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی جبکہ محمد ثقلین اور ریحان بٹ کو کوچز تعینات کر دیا گیا ہے، قومی ہاکی ٹیم کی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ پلیئرز کا پول بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے، نومبر 2018 میں ہونے والا ہاکی ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز ہمارا ہدف ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین کھلا ڑی موجود ہیں، قوم حوصلہ رکھے اچھا رزلٹ ملے گا۔
صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ورلڈ الیون کا ایک میچ کراچی اور ایک لاہور میں منعقد کیا جائے گا جبکہ ہاکی ورلڈ الیون رواں ماہ پاکستان آرہی ہے جو 19جنوری کو کراچی اور 21 جنوری کو لاہور میں میچز کھیلے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔