- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
رنویر کے گھر والوں نے دپیکا کو شادی کا جوڑا تحفے میں دیدیا
ممبئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
ابھی ویرات انوشکا کی شادی کا ہنگامہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کا ہنگامہ شروع ہوگیا۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بھی ہیں دونوں کو کئی بار مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ 5 جنوری کو دپیکا کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں سری لنکا میں موجود تھے جہاں انہوں نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا، جس کے بعد سے یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ دونوں منگنی کرنے والے ہیں، تاہم حال ہی میں رنویر کے گھر والوں کی جانب سے دپیکا کو ساڑھی اور انگوٹھی تحفے کے طور پر دئیے جانے کی خبروں نے دونوں کی شادی کی افواہوں کومزید تقویت دے دی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا کے ساتھ ایک بھی سین نہ ہونے پر رنویر رنجیدہ
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کے گھر والوں نے دپیکا کو ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کی ڈیزائن کردہ ساڑھی گفٹ کی ہے، یہ وہی ڈیزائنر ہیں جنہوں نے انوشکا شرما کی شادی کے لباس ڈیزائن کیے تھے جب کہ ساڑھی کے ساتھ انہوں نے دپیکا کو ہیرے کا خوبصورت سیٹ بھی بطور تحفہ دیا ہے جس میں ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی بھی شامل ہے۔ رنویر کے گھر والوں کی جانب سے ساڑھی اور سیٹ دئے جانے پر یہ کہا جارہا ہے کہ ساڑھی رنویر کے گھر والوں کی جانب سے دپیکا کوشادی کے جوڑے کے طور پر دی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویر جب ساتھ ہو تو پھر کسی کی ضرورت نہیں ہوتی
دوسری جانب رنویر دپیکا کی سری لنکا میں موجودگی کے حوالے سےیہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں نے سری لنکا میں چپکے سے منگنی کرلی ہے اور بہت جلد ویرات انوشکا کی طرح شادی کرکے دھماکا کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔