- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بچوں پر دادی اماں کی طرح نظر رکھنے والا روبوٹ متعارف
لاس ویگاس: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے پرسنل روبوٹس میں مزید جدت لائی جارہی ہے اور ان میں طرح طرح کا ڈیٹا فیڈ کرکے تجربات کیے جارہے ہیں کہ انہیں انسان کےلیے کس طرح مزید فائدہ مند بنایا جاسکے۔
سی این این کے مطابق حال ہی میں ایک ٹیکنالوجی فرم نے ایک دلچسپ روبوٹ متعارف کرایا ہے جو بچوں پر دادی اماں کی طرح نظر رکھتا ہے اور ریاضی کے مضمون میں ان کی مدد کرتا ہے۔ اس روبوٹ کا نام کمپنی نے ’بڈی‘ رکھا ہے۔ یہ روبوٹ امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ’’کنزیومر الیکٹرونکس شو‘‘ (سی ای ایس) میں پیش کیا گیا جو دنیا میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش سمجھی جاتی ہے۔ یہ نمائش 5 تا 8 جنوری جاری رہی۔
یہ چھوٹا سا روبوٹ ’بڈی‘ خاص طور پر بچوں کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ وزن اور جسامت میں چھوٹا، شرارتی اور اس قابل ہے کہ بچوں پر دادی اماں کی طرح نظر رکھ سکے۔ اسی لیے اس روبوٹ کی ایل سی ڈی پر دادی اماں کی آنکھیں ہی لگائی گئی ہیں تاکہ بچے کوئی بھی شرارت کرتے ہوئے اس روبوٹ اور اس کی آنکھوں کو دیکھ کر محسوس کریں کہ ان کی نگرانی ہورہی ہے۔
اس روبوٹ میں سیکیورٹی فیچرز بھی فراہم کیے گئے ہیں جن کی بدولت یہ گھر میں گھسنے والے نقب زن یا چور کو پکڑوانے میں بھی کامیاب ہوسکتا ہے، ساتھ ہی اس میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کے عمومی آپشن بھی موجود ہیں۔
کمپنی نے اس کم قیمت روبوٹ کو نمائش کے ذریعے متعارف کرایا ہے البتہ فروخت کے لیے پیش نہیں کیا۔ تاہم امید ہے کہ جلد ہی اسے فروخت کےلیے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ اس کی قیمت 1550 ڈالر رکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔