تمباکو اور سگریٹ کا عادی بھارتی بکرا

ویب ڈیسک  بدھ 10 جنوری 2018
بھارتی بکرا جسے سگریٹ کی لت لگ گئی ہے۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

بھارتی بکرا جسے سگریٹ کی لت لگ گئی ہے۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

کرناٹکا: بھارتی شہر مندیا میں ایک بکرا سگریٹ اور تمباکو کا اس قدر عادی ہوچکا ہے کہ اب وہ پان کی دکانوں کے باہر گھومتا دکھائی دیتا ہے کہ کوئی اسے سگریٹ پلادے۔

یہ بکرا چارے اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ اب تمباکو بھی رغبت سے چباتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ بیڑی پیتا اور تمباکو کے پتے چباتا ہے۔ بکرے کے مالک یشونت نے کہا ہے کہ پہلے پہل اس نے سگریٹ کے ٹوٹے کھانے شروع کیے اور یہاں تک کہ تمباکو والے کاغذ اور ساشے بھی چاٹتا ہے۔ میرے بکرے کی تمباکو سے رغبت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب یہ حال ہے کہ یہ باقاعدہ چارے کے طور پر سگریٹ کھاتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مقامی چرواہے اور کسان مویشیوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے انہیں معمولی مقدار میں تمباکو کھلاتے ہیں۔ اگر جانور بیمار ہوجائے تو اسے تمباکو کی بڑی مقدار دی جاتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی ڈاکٹروں نے اس رجحان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو انسان اور جانور، دونوں کی جان کا دشمن ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر معصوم جانوروں کو تمباکو کی لت لگادی جائے تو اس سے وہ ہیجان، تشنج (جھٹکوں)، قے، کمزوری ، سانس کے امراض اور یہاں تک کہ موت کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔