- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
سام سنگ گیلکسی ایس نائن اگلے ماہ پیش کیا جائے گا
نیویارک: سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا فلیگ شپ اسمارٹ فون، گیلکسی ایس نائن اگلے ماہ پیش کیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق کمپنی کے صدر ڈی جے کوہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی نیا موبائل سیٹ لانچ کریں گے تاہم انہوں نے اس کی حتمی تاریخ نہیں دی۔ امکان ہے کہ نئے اسمارٹ فون کو موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) کی سالانہ کانفرنس میں لانچ کیا جائے گا جو اگلے ماہ اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہورہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق گیلکسی ایس نائن کے ساتھ گیلکسی ایس نائن پلس بھی منظرِعام پرلایا جائے گا۔ اس سے قبل سام سنگ نے گیلکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس فون پیش کیے۔ ان دونوں ماڈلوں کے ڈیزائن اور کیمرے کو پسند کیا گیا تھا اور اسی کے ساتھ صارفین نے گیلکسی نوٹ سیون کے واقعے کو بھی بھلادیا تھا جس کی بیٹریاں پھٹنے کے کئی واقعات دنیا بھر میں رونما ہوئے تھے اور اس کے بعد نہ صرف گیلکسی نوٹ سیون کو واپس لینا پڑا بلکہ اس سے کمپنی کی ساکھ بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔
تاہم سام سنگ کے نئے فون کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔ خیال ہے کہ شاید کیمرے کے نیچے موجود فنگر پرنٹ سینسر کی جگہ تبدیل کی جائے گی جو صارفین کو پریشان کررہی ہے اور اسے بہتر جگہ لگایا جائے گا جب کہ اس کی قیمت تقریباً 80 سے 90 ہزار روپے کے لگ بھگ ہوگی۔ ڈی جے کوہ نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں فولڈیبل فون لارہا ہے جو کئی لحاظ سے صارفین کےلیے ایک خوشگوار تجربہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم فولڈیبل کا درست مطلب اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ ایم ڈبلیو سی کا سالانہ میلہ 26 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔