راکیش روشن کا ہریتھک کی سالگرہ پر مداحوں کیلیے زبردست تحفہ 

ویب ڈیسک  بدھ 10 جنوری 2018
 کرش فور کے لئے اب تک اداکارہ کا نام فائنل نہیں ہوا، ہریتھک روشن ۔ فوٹو: فائل

کرش فور کے لئے اب تک اداکارہ کا نام فائنل نہیں ہوا، ہریتھک روشن ۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سپر ہیرو فلم سیریز ’’کرش‘‘ کے چوتھے سیکوئل کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کے والد اور معروف ہدایتکار راکیش روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں فلم ’کرش‘  کے چوتھے سیکوئل کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

راکیش روشن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ غالباً آج کرش فور کی ریلیز کی آفیشل تاریخ بتانے کا سب سے بہترین دن ہے، جو 2020 کی کرسمس میں ریلیز کی جائے گی جب کہ ہریتھک کی سالگرہ پر آپ سب کے لیے یہ ایک تحفہ بھی ہے۔

ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ کرش فور کے لئے اب تک اداکارہ کا نام فائنل نہیں ہوا کیوں کہ ابھی تک فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور وہ ختم ہونے کے بعد ہی فائل کیا جائے گا کہ فلم میں کس اداکارہ کو لیا جائے۔

واضح رہے کہ مداحوں کو ہریتھک روشن کی نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں وانی کپور ان کے مدمقابل ہوں گی جب کہ فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔