بنوں میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 12 جنوری 2018
بارودی موادپشاورمنتقل کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار، گورنر کی بم حملے کی مذمت۔ فوٹو: فائل

بارودی موادپشاورمنتقل کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار، گورنر کی بم حملے کی مذمت۔ فوٹو: فائل

بنوں / پشاور:  شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیٹیکل اور سیکیورٹی اداروں کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی علاقہ کم سروبی میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل پارٹی کی گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار سپاہی امان اللہ شہید ہو گیا جب کہ حوالدار فضل عباس اور سپاہی نفیس زخمی ہوگئے تاہم دھماکے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کی آخری اطلاعات تک کسی مشکوک یا واقعہ میں ملوث شخص کی گرفتاری کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

دریں اثنا شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں فورسز پر سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے حملہ کر دیا جب کہ دونوں اطراف سے کسی قسم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ گن شپ ہیلی کاپٹر نے مشتبہ ٹھکانوں اور پہاڑوں پر شیلنگ کی۔

علاوہ ازیں بنوں کے مختلف علاقوں نورڑ اور فاطمہ خیل میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس میں اسلحہ بر آمد کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔