قدرت کا کرشمہ؛ صحرائے اعظم میں ایک بار پھر برف باری

آن لائن  جمعـء 12 جنوری 2018
صحارا میں برف باری کا یہ کرشمہ 40 برسوں میں تیسری بار ایسا ہوا ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

صحارا میں برف باری کا یہ کرشمہ 40 برسوں میں تیسری بار ایسا ہوا ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

صحارا: صحرائے اعظم کا کچھ حصہ غیر متوقع طور پر برف باری سے سفید ہوگیا۔

صحرائے اعظم یا صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے اور یہ خشک ترین ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ترین بھی ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہاں پانی کے بغیر کچھ دن گزارنا بھی ممکن نہیں۔ یہ دنیا کا وہ آخری مقام ہوسکتا ہے جہاں آپ برف کو دریافت کرنے کا سوچ سکتے ہیں کیونکہ یہاں کا سردیوں کا اوسط درجہ حرارت ہی 30سینٹی گریڈ ہے مگر قدرت کے کرشمے سے کون انکار کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس صحرا کا کچھ حصہ غیر متوقع طور پر برف باری سے سفید ہوگیا۔

واضح رہے کہ صحارا میں برف باری کا یہ کرشمہ 40 برسوں میں تیسری بار ایسا ہوا ہے اور وہ بھی دنیا کے گرم ترین خطے میں جس کی توقع کسی کو نہیں تھی جب کہ شمال مغربی الجزائر میں برف باری دیکھنے میں آئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔