انڈر 19 ورلڈ کپ کا میلہ آج شب نیوزی لینڈ میں سجے گا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 12 جنوری 2018
ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچ کھیلے جائیں گے،فوٹو:انٹرنیٹ

ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچ کھیلے جائیں گے،فوٹو:انٹرنیٹ

 لاہور: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ آج شب نیوزی لینڈ میں سجے گا، 16 ٹیمیں عالمی انڈر 19 چیمپئن بننے کا عزم لیے برتری کی جنگ لڑیں گی، آج سے شروع ہونے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچ کھیلے جائیں گے۔
گروپ اے میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور کینیا، گروپ بی میں آسٹریلیا، بھارت، زمبابوے، پاپوا نیوگنی، گروپ سی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، کینیڈا، نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں دو بار کی چیمپئن پاکستان کے ساتھ سری لنکا، افغانستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی لٹل اسٹارز کینگروز کے شکار کو بیتاب
ہفتہ کو افتتاحی روز چار میچز کھیلے جائیں گے، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے واہنگیری میں گرین شرٹس کا افغانستان سے مقابلہ ہو گا، کرائسسٹ چرچ میں بنگلہ دیش اور نمیبیا کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، کرائسسٹ چرچ کے لنکولین نمبر 3 میں زمبابوے اور پاپوانیوگنی کا میچ شیڈول ہے۔ ٹورانڈا میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور میزبان کیویز آمنے سامنے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔