- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا
- خاتون کا 40 دن تک صرف آرنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ
- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی20 ورلڈکپ: کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
پاک امریکا 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے، مشیر ٹرمپ
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات جلد معمول پر آنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بالکل مایوس نہیں ہوں، کچھ چھوٹے قد کے سیاستدان پاک امریکا تعلقات پر اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں لیکن امریکا میں مقیم پاکستانی غلط فہمیاں دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حالیہ امریکی بیانات سے پاکستانی قوم کو دھوکا دیا گیا، سربراہ پاک فوج
مشیر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دونوں شہریوں کے مفاد میں ہیں اور 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے جب کہ حساس معاملات پر پاکستانی سیاستدان انتشار کے بجائے احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد بند نہیں بلکہ معطل کی ہے جب کہ دونوں ممالک نے مختلف آپشنز پر غور کیا ہے۔
واضح رہے امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ ہم سے اربوں ڈالر امداد لینے کے باجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا اور دھوکا دیا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی سیکیورٹی امداد بھی معطل کردی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔