- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں محاذ آرائی سے گریز کرنا ہوگا کیوں کہ ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت قومی داخلی سلامتی پالیسی 23۔ 2018ء سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، انسداد دہشت گردی فورس کے حکام، صوبائی محکمہ داخلہ، ایچ ای سی اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں امن و استحکام قائم کرکے اسے ترقی کی جانب گامزن کردیا ہے، ٹیکنالوجی کے انقلاب کے ساتھ خطرات کی نوعیت تبدیل ہورہی ہے لیکن امن و سلامتی کو درپیش نئے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی استعداد کو بہتر بنانا ہوگا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں محاذ آرائی سے گریز کرنا ہوگا کیوں کہ ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہمیں ترقی کے ثمرات سمیٹنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے اور کامیابی کے لیے ایک جامع حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔