سندھ حکومت کا چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جنوری 2018
غیر رجسٹرڈ چینی شہریوں کو محکمہ داخلہ سندھ سے این او سی لینا لازمی ہوگا، وزیر قانون سندھ ۔ فوٹو: فائل

غیر رجسٹرڈ چینی شہریوں کو محکمہ داخلہ سندھ سے این او سی لینا لازمی ہوگا، وزیر قانون سندھ ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے شہر میں بینک اسکمنگ کے واقعات کے بعد چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر قانون سندھ  ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ شہر میں بینک اسکمنگ کے واقعات کے پیش نظر سندھ حکومت نے چینی باشندوں کی رجسٹریشن  کا فیصلہ کیا ہے، چینی باشندوں کی رجسٹریشن سے متعلق قانون سازی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔

ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کے اعداد و شمار سندھ حکومت کے پاس نہیں ہیں اس لیے سندھ حکومت سندھ میں آنے والے چینی باشندوں کی رجسٹریشن کرنا چاہتی ہے۔

وزیر قانون سندھ  نے کہا ہے کہ کرائے کے مکان میں رہنے والا ہر چینی شہری تھانے میں رجسٹریشن کرانے کا پابند ہوگا جب کہ غیر رجسٹرڈ چینی شہریوں کو محکمہ داخلہ سندھ سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔