وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، چیف جسٹس پاکستان

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چیف جسٹس فوٹو : فائل

وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چیف جسٹس فوٹو : فائل

کراچی: وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وی وی آئی پی موومنٹ چاہے کسی کی بھی ہو شہریوں کو  تکلیف سے بچایا جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ سڑکوں کو بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اے ڈی خواجہ صاحب بتائیں شہریوں کے حقوق کیا ہیں؟  جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ وی وی آئی پیز کے لیے قوانین موجود ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وی آئی پی موومنٹ؛ پولیس نے مریض کواسپتال جانے سے روک لیا

سماعت کے دوران آئی جی سندھ سے مکالمے میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی صاحب، میں بھی تو وی وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کہیں سڑکیں بند نہیں ہوتیں، صرف موومنٹ کےلیےانتظامات کیےجاتے ہیں،ہم صرف2منٹ کےلیے ٹریفک بند کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وی وی آئی پی موومنٹ سے بد ترین ٹریفک جام

چیف جسٹس نے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ انتظامات ضرور کریں مگر شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔ وی وی آئی پی موومنٹ چاہے کسی کی بھی ہو شہریوں کو  تکلیف سے بچایا جائے، حلف نامہ جمع کرائیں کہ مستقل سڑکیں بلاک نہیں ہوتیں، ہم آپ کے حلف نامے کا جائزہ لیں گے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔