کراچی میں سرکاری گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
رواں برس کے صرف 13 روز میں ہی 5 اعلیٰ سرکاری افسران کی گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں : فوٹو : فائل

رواں برس کے صرف 13 روز میں ہی 5 اعلیٰ سرکاری افسران کی گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں : فوٹو : فائل

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ چند روز میں 5 سرکاری گاڑیاں چھن چکی ہیں جو ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں رواں سال کے صرف 13 روز میں ہی 5 اعلیٰ سرکاری افسران کی گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں جب کہ گزشتہ 3 ماہ کےدوران شہر قائد سے ڈائریکٹرجنرل صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ بلوچستان لیبر اور لوکل گورنمنٹ اوباڑو سمیت 19 سرکاری گاڑیاں چھینی یا چوری کی جا چکی ہیں۔ سب سے زیادہ 7 گاڑیاں درخشاں کے علاقے سے چھینی گئی ہیں اور کلفٹن اور ڈیفنس جیسے پوش علاقے سرکاری گاڑیوں کے لئے نوگو ایریا بن گئے ہیں۔

حکام کے مطابق چوری یا چھینی گئی گاڑیاں کسی بھی دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے،  اے سی ایل سی اور ضلع جنوبی کی پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔