ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر پاناما میں امریکی سفیر مستعفی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
ٹرمپ کے لیے مزید کام نہیں کرسکتا، امریکی سفیر جون ڈی فیلے فوٹو: فائل

ٹرمپ کے لیے مزید کام نہیں کرسکتا، امریکی سفیر جون ڈی فیلے فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث پاناما میں امریکی سفیر مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں اور امریکی صدر کی پالیسیوں سے تنگ آکر متعدد حکام ان سے راستہ جدا کرچکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر وسطی امریکی ملک پاناما میں بھی امریکی سفیر جون ڈی فیلے نے استعفی دے دیا ہے۔ جان ڈی فیلی نے امریکی حکومت کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے۔

سبکدوش سفیر جان ڈی فیلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے صدر اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ وفاداری سے کام کرنے کا حلف لیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ وفاداری نہ کرسکوں تو عہدہ چھوڑدوں، تو اس کا وقت آگیا ہے، اب ٹرمپ کے لیے مزید کام نہیں کرسکتا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاناما میں امریکی سفیرجان ڈی فیلے 9 مارچ کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔