وی آئی پی موومنٹ کے خلاف چیف جسٹس کا عملی اقدام، بغیرپروٹوکول مزارقائد پر حاضری

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
چیف جسٹس بغیر کسی پروٹوکول کے مزار قائد گئے اور حاضری دی، : فوٹو : فائل

چیف جسٹس بغیر کسی پروٹوکول کے مزار قائد گئے اور حاضری دی، : فوٹو : فائل

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بغیر پروٹوکول کے مزار قائد پرحاضری دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق  کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وی آئی پی موومنٹ کے خلاف پہلا عملی اقدام کرکے مثال قائم کردی۔ چیف جسٹس بغیر کسی پروٹوکول کے مزار قائد گئے اور حاضری دی، جب کہ ان کے دورے کے موقع پر شہر کی تمام سڑکوں پر ٹریفک بدستور رواں دواں رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے

دورے کے بعد سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم جوڈیشل اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں، میں آج صبح مزار قائد پر اکیلا گیا اور وہاں حاضری دی، کیا ہمیں علم ہے کہ قائدِ اعظم نے کس محنت سے ملک بنایا؟ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔