سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہورہا ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
نوازشریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے جاتی عمرہ لاہور میں ملاقات کی فوٹو: فائل

نوازشریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے جاتی عمرہ لاہور میں ملاقات کی فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک)  نا صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں گیم چینجر ثابت ہورہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے جاتی عمرہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مثالی دوستی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے اور ہم اس مثالی دوستی کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، سی پیک ناصرف پاکستان بلکہ خطے میں گیم چینجر کے طور پر ثابت ہورہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔