امریکی نوجوان 45 کروڑ ڈالر کی لاٹری جیت گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
انعامی رقم سے زندگی کے مزے لینا چاہتا ہوں،فوٹو:انٹرنیٹ

انعامی رقم سے زندگی کے مزے لینا چاہتا ہوں،فوٹو:انٹرنیٹ

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان کی راتوں رات قسمت بدل گئی اس کا لاٹری میں 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ امریکی نوجوان شین مسلر نے میگا ملینز ڈرا  کا جیک پاٹ جیت لیا۔ یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے لاٹری میں 80 ارب روپے جیت لیے

لکی ڈرا کرانے والی کمپنی نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں شین مسلر 45 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کا حق دار ٹھہرا ہے۔ مسلر کا کہنا ہے کہ اس نے مالا مال بننے کی سب سے پہلی خوش خبری اپنے بھائی کو سنائی اور اگلی صبح کافی پیتے ہوئے والد کو بتایا۔

شین مسلر نے کہا کہ وہ اتنی بڑی رقم کو اپنی ذاتی زندگی پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے لیے بھی استعمال کرنا چاہتا ہے،انعامی رقم سے زندگی کے مزے لینا چاہتا ہے اور یہ خواہش بھی ہے کہ وراثت میں بڑی جائیداد چھوڑجائے۔

خیال رہے کہ 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم پاکستانی روپے میں 49 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔