سرفراز نے کیویز كے خلاف چوتھے میچ میں ٹیم میں تبدیلیوں كا اشارہ دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 13 جنوری 2018
ٹاپ آرڈر پر فارم نہ كرے تو مڈل اور لوئر آرڈر كے لیے صورتحال سنبھالنا مشكل ہوجاتا ہے، سرفراز احمد ۔ فوٹو: فائل

ٹاپ آرڈر پر فارم نہ كرے تو مڈل اور لوئر آرڈر كے لیے صورتحال سنبھالنا مشكل ہوجاتا ہے، سرفراز احمد ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: نیوزی لینڈ كے خلاف ون ڈے سیریز کی مسلسل 3 شكستوں پر دلبر داشتہ كپتان سرفراز احمد نے چوتھے میچ كے لیے ٹیم میں تبدیلیوں كا اشارہ دے دیا۔

ڈونیڈن میں ناكامی كے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بولرز نے آخری 20 اوورز میں عمدہ بولنگ كرتے ہوئے كیویز كو كم ٹوٹل تک محدود ركھا جس كے بعد امید تھی كہ فتح كے ساتھ سیریز میں واپس آجائیں گے لیكن بیٹنگ مكمل طور پر فلاپ ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا

سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر پر فارم نہ كرے تو مڈل اور لوئر آرڈر كے لیے صورتحال سنبھالنا مشكل ہوجاتا ہے تاہم كوشش كریں گے كہ چوتھے میچ میں مختلف حكمت عملی كے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے فتح كے ساتھ سیریز میں خسارہ كم كریں۔

ایک سوال كے جواب میں سرفراز احمد نے كہا كہ آئندہ میچ كے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں ہوسكتی ہیں، اس بارے میں فیصلہ بعد میں كیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔