جونیئر ورلڈكپ میں افغانستان نے پاكستان كو ہرا دیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 13 جنوری 2018
گرین شرٹس نے پہلے كھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے اور پوری ٹیم 48 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئی . فوٹو : فائل

گرین شرٹس نے پہلے كھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے اور پوری ٹیم 48 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئی . فوٹو : فائل

 لاہور: جونیئر ورلڈكپ میں افغانستان نے پاكستان كو 5 وكٹ سے شكست دیدی۔

گرین شرٹس نے پہلے كھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے اور پوری ٹیم 48 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئی، روحیل نذیرنے 81 رنز كی اننگز كھیلی، علی زریاب 30 رنز بناكر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، افغانستان كے عظمت اللہ عمرزئی اورقیس احمد نے  3،3  وكٹیں لیں، نوین الحق نے 2، ظاہرخان اور نثار نے 1 ، 1 كھلاڑی كو آؤٹ كیا، جواب میں افغانستان نے ہدف  5 وكٹوں كے نقصان پر حاصل كرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

ابتدائی 3 وكٹ 50 رنز كے سفر میں گرنے كے بعد درویش رسولی نے ناقابل شكست 76 رنز كی اننگز كھیل كر فتح كا راستہ بنایا، اكرام علی نے 46 رنز بنائے، كپتان حسن خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد طحٰہ 1 ، 1 وكٹ حاصل كرنے میں كامیاب ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔