جوہری معاہدے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے، ایران

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
جوہری معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہ ابھی قبول کریں گے اور نہ مستقبل میں، ایران۔ فوٹو:فائل

جوہری معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہ ابھی قبول کریں گے اور نہ مستقبل میں، ایران۔ فوٹو:فائل

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں کسی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران موجودہ معاہدے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا نہ ابھی اور نہ مستقبل میں اپنے جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) میں کوئی تبدیلی چاہے گا۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدہ (جے سی پی او اے) کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں امریکا کی جانب سے تہران میں پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ امریکا کا مطالبہ ہے کہ تہران یورینیم کی پیداوار کو روک دے۔ یہ معاہدہ سابق امریکی صدر بارک اوباما کی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ طے کیا تھا جس میں مزید پانچ ممالک بھی شامل تھے۔

یہ پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدے کی ’’آخری بار‘‘ توثیق کردی

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ امریکا 2015ء میں طے پانے والے معاہدے سے پیچھے ہٹ جائے گا جب تک معاہدے میں شامل خامیاں دور نہ کرلی جائیں تاہم امریکا نے اپنے فیصلے میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔