جھنگ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 35 چینی باشندوں کی حالت غیر

ویب ڈیسک  اتوار 14 جنوری 2018
4 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور منتقل کردیا گیا ہے، ایم ایس سول اسپتال فوٹو: فائل

4 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور منتقل کردیا گیا ہے، ایم ایس سول اسپتال فوٹو: فائل

جھنگ: پنجاب پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 35 چینی باشندوں کی حالت زہریلا کھانا کھانے سے غیر ہوگئی جن میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ میں پنجاب پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 35 چینی باشندوں کی کھانا کھانے کے بعد حالت غیر ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیموں نے فوری طور پر تمام متاثرین کو سول اسپتال جھنگ منتقل کردیا۔

چینی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہم چند روز قبل ہی پاکستان میں آئے ہیں اور شبہ ہے کہ موسم اور ماحول کی تبدیلی کے باعث فوڈ پوائزن ہوگیا ہے۔ تاہم ایم ایس سول اسپتال حبیب بٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر کھانے میں کوئی زہریلی چیز گِر گئی جس کے باعث کھانا زہریلا ہوگیا، کھانا کھانے کے فوراً بعد ہی متاثرہ افراد کو قے آئی اور پیٹ کی بیماری کا شکار ہوگئے ، 31 افراد کو سول اسپتال جھنگ میں ہی طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔