یوٹیلٹی اسٹورز ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

خصوصی رپورٹر  پير 15 جنوری 2018
تمام ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملا زمین کو بورڈآف ڈائریکٹرز کی اگلی میٹنگ میں ریگولر کرنے کی منظوری لی جائیگی۔ فوٹو : فائل

تمام ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملا زمین کو بورڈآف ڈائریکٹرز کی اگلی میٹنگ میں ریگولر کرنے کی منظوری لی جائیگی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کا رپوریشن آف پاکستان کے تمام ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملا زمین کو ریگولرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز کا رپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جا ری کر دہ اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سی بی اے اور مینجمنٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تمام ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملا زمین کو بورڈآف ڈائریکٹرز کی اگلی میٹنگ میں ریگولر کرنے کی منظوری لی جائیگی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے بقایا جات کی ادائیگی کی بھی یقین دھانی کرائی ہے جبکہ سی بی اے یونین کے رہنماؤں کو 31جنوری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں بھی بلایا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ کی یقین دھانی کے بعد سی بی اے نے 15جنوری کو ہونے والے احتجاج کو موخر کر دیاہے جبکہ اجلاس کے بعد سی بی اے یونین کے چیئرمین سید عارف حسین شاہ، صدر رفیق قریشی و دیگر نے 15جنوری کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی کال واپس لے لی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔