- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
- آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
- پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ
- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
پارٹی چوہدری نثار علی خان کو نکال دے، پرویز رشید

شہبازشریف کے پاس بڑی اکثریت ہے،کسی میں انھیں بلیک میل کرنیکی جرات نہیں،انٹرویو۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ڈان لیکس کے معاملے پرکسی کی خوشنودی کے لیے مجھے پارٹی سے نکالنا چاہتے تھے، پارٹی چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرے، میرا ووٹ انھیں نکالنے کے حق میں ہو گا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ کچھ لوگ انھیں وفاقی کابینہ سے نکلوانا چاہتے تھے، چوہدری نثار ان کی خوشنودی حاصل کرنے کی جلدی تھی۔ انھوں نے سارے کام کو اسی طرح ترتیب دیاکہ انکی خوشنودی حاصل کرلی۔ وہ ادارے کی بات نہیں کرتے بلکہ فوج کا ایک گروہ تھا جس کی خوشنودی انہوں نے میری برطرفی سے حاصل کرنے کی کوشش کی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے اور قیادت کو اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ اگر مجھ سے پوچھیں گے تو میں ضرورکہوں گا کہ چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ جب پارٹی امتحان میں تھی تو انھوں نے اسکی پالیسیوں کے خلاف گمراہ کن بیانات دیے۔
زینب قتل کیس پر پرویز رشید نے کہاکہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات حکومت کی نااہلی نہیں، قصور میں زینب کے قتل پر افسوس ہے، قصور میں بچوں سے زیادتی کرنے والاجلدگرفتار ہوگا۔ نوازشریف کی زینب کے گھرنہ جانے کی وجہ اس ایشو پرسیاست ہونا ہے۔ اگر وہ قصور جاتے تو مخالفین کہتے سیاست ہو رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔