کیویز سے ٹی 20 سیریز، احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ پہنچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 16 جنوری 2018
مختصر فارمیٹ کیلیے مقابلوں میں سلیکٹرز نے زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔ فوٹو: فائل

مختصر فارمیٹ کیلیے مقابلوں میں سلیکٹرز نے زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلیے احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ پہنچ گئے۔

ون ڈے اسکواڈ میں شامل اظہر علی اور امام الحق 19جنوری کو آخری میچ کھیلنے کے بعد واپس آجائیں گے۔ کیویز کیخلاف ایک روزہ میچز کھیلنے والے بیشتر قومی کرکٹرز کو ہی شامل رکھا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج جبکہ آخری 19جنوری کو کھیلا جائے گا، پہلا ٹی ٹوئنٹی 22جنوری، دوسرا25اور تیسرا 28تاریخ کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ مختصر فارمیٹ کیلیے مقابلوں میں سلیکٹرز نے زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔