انڈر 19 ورلڈ کپ: شاہین آفریدی نے پاکستان کو پہلی فتح دلا دی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 جنوری 2018
شاہین آفریدی نے صرف 15رنزکے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،فوٹو:ٹوئٹر

شاہین آفریدی نے صرف 15رنزکے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،فوٹو:ٹوئٹر

وانگیری: انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہراتے ہوئے پہلی فتح حاصل کر لی۔ پیسر شاہین آفریدی نے 15 رنز کے عوض 6 شکار کیے۔

نیوزی لینڈ کے شہر وانگیری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، شاہین شاہ آفریدی کی طوفانی بولنگ کی بدولت آئرلینڈ کی ٹیم بڑا مجموعہ تشکیل دینے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی، لیف آرم پیسر شاہین شاہ آفریدی نے صرف 15رنزکے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، کپتان حسن خان نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گرین شرٹس نے 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی ہدف عبور کر لیا، اوپنر محمد زید عالم 19 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کپتان حسان خان 27 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے، روحیل نذیر (18) کی واحد وکٹ ایرون کاولے نے حاصل کی۔ شاہین آفریدی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ گرین شرٹس 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

https://twitter.com/cricketworldcup/status/953156138987503616

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔