لاہور کے ایک گھر سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  منگل 16 جنوری 2018
شبہ ہےکسی زہریلی شے کے کھانے سے موت واقع ہوئی،پولیس،فوٹو:فائل

شبہ ہےکسی زہریلی شے کے کھانے سے موت واقع ہوئی،پولیس،فوٹو:فائل

 لاہور: گرین ٹاون میں ایک گھر سے ماں بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں عثمان نامی شخص کام سے گھر لوٹا تو بار بار کھٹکھٹانے پر کسی نے دروازہ نہ کھولا۔ جس پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے تو انہیں وہاں ایک عورت اور 2 بچیوں کی لاشیں ملیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایک خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

مرنے والوں میں والدہ عائشہ، دوسالہ آیان اور 8ماہ کی نور شامل ہیں ۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی موت کسی زہریلی شے کے کھانے سے واقع ہوئی تاہم موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔