جنوری میں غیرمعمولی سردی کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

اسٹاف رپورٹر  بدھ 17 جنوری 2018
رواں سال موسم سرماکے آغاز کے بعد نومبر تا جنوری شہر میں سرد موسم کے کئی دور آچکے ہیں، 
 فوٹو: فائل

رواں سال موسم سرماکے آغاز کے بعد نومبر تا جنوری شہر میں سرد موسم کے کئی دور آچکے ہیں، فوٹو: فائل

 کراچی: ماہ جنوری کے دوران غیر معمولی سردی پڑنے کے امکانات معدوم ہیں جنوری کے پورے مہینے میں ٹھنڈ پڑنے کا امکان کم ہے  چند روز قبل سرد موسم کی پیش گوئی بھی غیر موثر ثابت ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی ہواؤں میں کولنگ کا عمل موجود تھا مگر سمندری ہواؤں نے سردی کا اثر زائل کردیا آئندہ 15 روز کے دوران شہر پر اثرانداز ہونے والی مغربی سرد ہواؤں اور مغربی بارشوں کے سسٹم کے نتیجے میں سرد موسم کی صورتحال پیدا ہونے کی توقع نہیں ہے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیاد ہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے ماہ فروری میں بارشوں کی وجہ سے خنکی ہوسکتی ہے۔

رواں سال موسم سرماکے آغاز کے بعد نومبر تا جنوری شہر میں سرد موسم کے کئی دور آچکے ہیں جن میں تیز بارش جبکہ بلوچستان اور ایران کی سمت سے آنے والی خنک ہواؤں کے نتیجے میں سردی بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا 3 روز قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ فضا میں موجود بادلوں کی وجہ سے سرد موسم کو تقویت نہیں مل رہی بادل چھٹتے ہی شہر دوبارہ سرد ہواؤں کی زد میں آجائے گا محکمہ موسمیات کراچی کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کی تازہ پیش گوئی کے مطابق شہر میں سرد موسم کے امکانات معدوم ہیں2 روز بعد ایک نظام کراچی کے اوپر سے گزرے گا مگر اس کا اثر اسلام آباد، مری اور دیگر پہاڑی علاقوں پر رہے گا۔

شہر کے موسم پراس سسٹم کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا شاہد عباس نے جنوری کے باقی 14 دنوں میں سرد موسم کے امکانات کو انتہائی کم قراردیا ہے موسمیاتی آلات کے مطابق کوئی غیر معمولی سرد ہواؤں یا بارشوں کا مغربی نظام شہر پراثر انداز ہوتا دکھائی نہیں دے رہا فروری میں مغرب کی جانب سے بارشوں کے امکانات کے تحت شہر میں خنکی کا امکان ہے مگر وہ خنکی اور سردی بھی زیادہ دیر نہیں رہے گی اور ایک دن کے بعد موسم کے دوبارہ حدت اختیار کرنے کا امکان ہے فروری کے وسط میں سورج کی تپش بڑھ جاتی ہے۔

منگل کو شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب غیر معمولی طورپر78فیصد تک بڑھ گیا جس سے حد نگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر صرف ایک کلومیٹر رہ گئی تاہم سورج طلوع ہونے اور مکمل دھوپ نکلنے کے بعد حد نگاہ بہتر ہونا شروع ہوگئی منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیاگیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے منگل کو دن کے بیشتر اوقات میں شمالی ہواؤں کا سلسلہ منقطع رہا اور مشرقی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔