- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ؛ پاکستان اور سری لنکا آج سیمی فائنل میں آمنے سامنے

پلیئرز فتح کیلیے پُرعزم، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان فیصلہ کن معرکے تک رسائی کا دوسرا مقابلہ بھی شیڈول فوٹو : فائل
لاہور: پاکستان اور سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کو آمنے سامنے ہوں گے مقابلہ عجمان کے اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔
پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کو آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا ٹاکرا ہو گا۔ ادھرکپتان نثار علی اور آل راؤنڈر ہارون خان آئی لینڈرز کو زیرکرنے کیلیے پرعزم ہیں، پلیئرز کا کہنا ہے کہ لیگ میچ میں بھی سری لنکن ٹیم کو ہرا چکے ہیں، ایک بار پھر فتح سمیٹ کر فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل حکام کے مطابق فائنل تک رسائی کا پہلا معرکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اوول کرکٹ گراؤنڈ عجمان میں ہوگا، پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر5 میچز میں حصہ لیا، 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں ناکامی کا سامنا رہا۔ گرین شرٹس نے ابتدائی مقابلے میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں بھی نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرایا، آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ 394 سے فتح سمیٹی جبکہ سری لنکا کو159 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔
پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکن ٹیم نے اپنے 5 لیگ میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میں انھیں شکست سے دوچار ہونا پڑا، آئی لینڈرز نے آسٹریلیا کو303 رنز، نیپال کو 340 رنز جبکہ بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے زیر کیا جبکہ بھارت اورپاکستان سے میچز میں شکست ہوئی، میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ایم سی سی گراؤنڈ پر ہو گا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
ادھر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی اور آل راؤنڈر ہارون خان سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں قومی پلیئرز کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھارت کے ساتھ کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے امید ہے کہ فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کریں گے اور ٹائٹل جیت کر پاکستان لوٹیں گے، انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں کھلاڑیوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور لیگ میچز میں بھی سری لنکا کو آسانی سے ہرایا ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کیخلاف بھارت کے جیتنے کے کافی چانسز ہیں۔ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان متوقع ہے۔ ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں بھارت نے ہمیں شکست سے دوچار کیا تھا لیکن اس میچ میں ہمارے اہم کھلاڑی شامل نہیں تھے تاہم اب ہمارے تمام کھلاڑی یہاں پر موجود ہیں اور بھارت کے خلاف فائنل جیتنے کیلیے بے تاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ شارجہ میں ہونیوالے فائنل میں پاکستان کامیابی حاصل کریگا اورکھلاڑی ٹائٹل جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔