ایک دوسرے کو چور کہنے والوں کے اصل ارادے بےنقاب ہوگئے، سعد رفیق

ویب ڈیسک  بدھ 17 جنوری 2018
دنیا نے دیکھ لیا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے، وزیرریلوے۔ فوٹو : فائل

دنیا نے دیکھ لیا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے، وزیرریلوے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والوں کے اصل ارادے بےنقاب ہوچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف پاور شو کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری بھی شرکت کریں گے، پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ سیشن سے خطاب کریں گے جب کہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی اور شریک چیرمین پی پی پی ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔