چوروں، لیٹروں اور ڈاکووٴں کے خلاف احتجاج کا آج پہلا دن ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  بدھ 17 جنوری 2018

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج چوروں، لیٹروں اور ڈاکووٴں کے خلاف احتجاج کا پہلا دن ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چوروں، لیٹروں اور ڈاکووٴں کے خلاف احتجاج کا آج پہلا دن ہے، یہ احتجاج ان کے خلاف ہے جنہوں نے داماد کو 9 ،9 ارب روپے کابینہ سے دلوائے، یہ لوگ غیرملکی ایجنڈے پر پاک فوج کی تذلیل کررہے ہیں، یہ لوگ 5 ججوں کے فیصلے کو ٹوکری میں پھینکنے کا کہتے ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ملک میں چوری کا حق ہے جب تک یہ قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاج، رینجرز طلب

واضح رہے کہ لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف پاور شو کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔