چیف جسٹس نے ججز اورسرکاری افسران کی دُہری شہریت کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 جنوری 2018
عدالت نے وفاقی حکومت کوافسران کی تفصیلات 15 روز میں فراہم کرنے کا حکم دے دیا: فوٹو: فائل

عدالت نے وفاقی حکومت کوافسران کی تفصیلات 15 روز میں فراہم کرنے کا حکم دے دیا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ججز اور سرکاری افسران کی دُہری شہریت کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے عدلیہ سمیت 17 گریڈ سے اوپر کے سرکاری افسران کی دُہری شہریت کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے پانچوں ہائی کورٹس کے رجسٹراراورسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کوحکم دیا ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے علاوہ ضلعی عدالتوں میں کام کرنے والے ججزاورگریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری افسران سے متعلق رپورٹ فراہم کریں۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت دہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی شخص الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا اوروہ کسی سیاسی جماعت کی سربراہی بھی نہیں کرسکتا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔