پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 17 جنوری 2018
ٹم ساﺅتھی کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

ٹم ساﺅتھی کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

 لاہور: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

پلیئرز میں کین ولیمسن کپتان، ٹام بروس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، انورا کچن، کولن منرو، گلین فلپس، سیتھ رانس، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی، بین ویلر شامل ہیں۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے، بولٹ آخری ون ڈے میں بھی شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سیتھ رانس کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹم ساﺅتھی کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے جب کہ راس ٹیلر صرف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شریک ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ ماﺅنٹ مانگنوئی میں شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔