- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کُھل کر سامنے آ گیا، سعد رفیق

جمہوریت کے ساتھ کوئی مذاق ہوا تو پہلی ذمہ داری شیطانی اتحاد پر عائد ہوگی،سعد رفیق،فوٹو:فائل
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عادی جھوٹوں مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کُھل کر سامنے آ گیا۔
لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعے پراپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ قتل کے مقدمہ کا فیصلہ چوک میں نہیں عدالت ہی میں ہوگا، احتجاج کرنے والے شور مچا کر گند ڈال کر کسی کو قاتل نہیں بنا سکتے،جمہوریت کے ساتھ کوئی مذاق ہوا تو پہلی ذمہ داری شیطانی اتحاد پر عائد ہوگی، وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اپوزیشن احتجاج کی خالی کرسیاں عوام کی نوازشریف سے تائید کا ثبوت ہے،مریم نواز
وفاقی وزیر نے عوامی تحریک کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین شہری پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ہیں،طاہرالقادری کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ہیں، اُنہوں نے ہمیشہ جمہوریت کُش کردار ادا کیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری کے کرتوُتوں نے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت کو تانگہ پارٹی بنا دیا، مشرکہ جلسہ میں اہلِ لاہور کی عدم شرکت شیطانی اتحار پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔