پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 5 کروڑ تک پہنچ گئی

خبر ایجنسی  جمعرات 18 جنوری 2018
موبائل فون صارفین142.5ملین سے بڑھ کر 144 ملین ہوگئے، پی ٹی اے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

موبائل فون صارفین142.5ملین سے بڑھ کر 144 ملین ہوگئے، پی ٹی اے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد:  ملک میں براڈ بینڈ کی سہولتوں سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 50 ملین تک پہنچ گئی ہے جب کہ نومبر 2017کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 24.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے مجموعی صارفین میں سے 48 ملین صارفین موبائل فونز کے ذریعے انٹرنیٹ سے استفادہ کر رہے ہیں جو تھری اور فور جی سروسز استعمال کرتے ہیں۔

پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابق تھری اور فور جی کے صارفین کی شرح میں 23 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2017 کے دوران ملک میں موبائل فونز صارفین کی تعداد 144 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اکتوبر 2017 کے اختتام پر یہ تعداد 142.5ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔