لولیا ونتر نے سلمان خان کے ساتھ افیئرسے متعلق اہم انکشاف کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جنوری 2018
میرے اور سلمان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں،لولیا ونتر۔ فوٹو: فائل

میرے اور سلمان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں،لولیا ونتر۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونتر نے اپنے اور سلمان خان کے افیئرز سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

سلمان خان کا شمار بلاشبہ بالی ووڈ کے پسندیدہ ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہےجس کی وجہ اُن کی دلکش شخصیت ہےجس نے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ بات اگراُن کے معاشقے کی کی جائے تو  سلمان خان کا معاشقہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کے بعد باربی ڈول کترینہ کیف سے کئی سال تک مشہور رہا لیکن کچھ زیادہ آگے نہ بڑھ سکا جس کے بعد رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونتر اور سلومیاں کے معاشقے کی خبریں کافی عرصے سے زبان زدعام تھیں لیکن لولیا ونتر نے تمام افواہوں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے افیئر سے متعلق رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونتر نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں تمام افواہوں سے واقف ہوں جس میں سے زیادہ تر جھوٹ ہیں لیکن میں لوگوں کو اس طرح کی من گھڑت کہانی بنانے سے نہیں روک سکتی‘۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان پر شوٹنگ کے دوران حملہ

لولیا ونتر نے کہا کہ میں سلمان خان کی دل سے عزت کرتی ہوں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، میری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، میں نے کبھی ہندی میں گانا گانے کا نہیں سوچھا تھا لیکن سلمان نے میری مدد کی، میرے اور ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا یہاں تک کہ سلمان کی گرل فرینڈ ’’سلطان‘‘کے سیٹ پر بھی اُن کیساتھ دیکھی گئیں تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔