شیخ رشید مین آف دی میچ قرار؛ متحدہ کا وفد ناراض ہو کر واپس چلا گیا

رپورٹنگ ٹیم  جمعرات 18 جنوری 2018
شیخ رشید نے آج میلہ لوٹ لیا ہے، سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری۔ فوٹو: فائل

شیخ رشید نے آج میلہ لوٹ لیا ہے، سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے شیخ رشید کو اپوزیشن کے احتجاج کا مین آف دی میچ قرار دے دیا۔

طاہر القادری نے شیخ رشید کے استعفے کے اعلان کے بعد کہا کہ شیخ رشید نے آج میلہ لوٹ لیا ہے اور میں ان کو اپوزیشن کے احتجاج کا مین آف دی میچ قرار دیتا ہوں۔

دوسری جانب اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے اور نظر انداز کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ناراض ہو کر چلا گیا۔ متحدہ کے رہنماؤں ساجد حسن اور دیگر کو پروٹوکول دیا گیا نہ ہی ان کو خطاب کی دعوت دی گئی جس پر وہ اسٹیج سے اٹھ کر چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔