بنکاک میں پاکستانی سفارتخانہ غیر ملکیوں کو پاسپورٹ دینے میں ملوث

ایکسپریس ٹریبیون رپورٹ  جمعرات 18 جنوری 2018
سفارتخانے میں اس گروہ کو جونئیر قونصلر فراز زیدی کی آشیرباد حاصل ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن۔ فوٹو: فائل

سفارتخانے میں اس گروہ کو جونئیر قونصلر فراز زیدی کی آشیرباد حاصل ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن۔ فوٹو: فائل

بنکاک: تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ اہلکار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے ملوث میں ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایاز الدین کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک برمی باشندے کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا جسے کراچی ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھی کئی غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے۔

ایاز الدین نے مزید کہا کہ جب اس نے غیر قانونی حرکت پر اعتراض کیا تو اسے دھمکیاں دی گئیں اور اس کو واپس پاکستان بھجوا دیا گیا۔ اس نے مزید کہا کہ سفارتخانے میں اس گروہ کو جونئیر قونصلر فراز زیدی کی آشیرباد حاصل ہے جو جونئیر قونصلر ہونے کے باوجود سینئر پوسٹ آف چیف آف مشن کی پوسٹ پر تعینات ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔