حج وعمرہ زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے کے لیے عمر کی حد مقرر

خبر ایجنسی  جمعرات 18 جنوری 2018
وہیل چیئر دھکیلنے کے لیے عمر کی حد زائرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وہیل چیئر دھکیلنے کے لیے عمر کی حد زائرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جدہ: سعودی حکومت نے حج و عمرہ کے دوران زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے والے افراد کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی۔

حرمین الشریفین کی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حج اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران صرف 25 سے 60 سال کی عمر کے مرد وخواتین کو معذور و ضعیف زائرین کی وہیل چیئر دھکیلنے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ وہیل چیئر دھکیلنے کے لیے عمر کی حد زائرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔