- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
صبا قمر غیر ملکی ائیرپورٹ پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پھٹ پڑیں

بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مجھ سمیت ہر پاکستانی کو نہایت سخت چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، صباقمر؛ فوٹوفائل
کراچی: صبا قمر نے خود کو اورپاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پیش آنے والے تلخ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی ائیرپورٹس پر ہمیں زیادتی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر بے لاگ تبصروں اور ہر موضوع پر کھل کر اظہار خیال کرنے سے کبھی نہیں گھبراتیں اوراپنی اسی عادت کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ صبا قمر نے حال ہی میں قصور میں ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل پر نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کی بلکہ حکومتی نااہلی اور بیرون ممالک ائیرپورٹس پر پاکستانیوں کو درپیش آنے والے مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: صبا قمر پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں
چند روز قبل ایک شو کے دوران صبا قمر نے زینب واقعے اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اپنا دل کھول کر رکھدیا۔ ویڈیو میں صبا نے آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کہا کہ بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مجھ سمیت ہر پاکستانی کو نہایت سخت چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر موجود عملہ اور سیکیورٹی اسٹاف ہم لوگوں کو ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں جیسے ہم نے کوئی گناہ کردیا ہواور ایسا صرف اس لیے ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں۔
صبا نے کہاکہ اپنی بالی ووڈ فلم کے دوران میں اور ہماری فلم کی ٹیم شوٹنگ کے لیے تبلیسی گئے تاہم میرے ساتھ موجود تمام بھارتی افراد کو جانے کی اجازت دے دی گئی لیکن مجھے روک لیاگیا کیونکہ میرا پاسپورٹ پاکستانی تھا اور میرا تعلق پاکستان سے تھا انہوں نے مجھ سے تفتیش کی اور میرا مکمل انٹرویو کرنے کے بعد مجھے جانے کی اجازت دی اس وقت مجھے بہت ذلت محسوس ہوئی اور احساس ہوا کہ آخر ہم لوگ کہاں کھڑے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: معصوم زینب کے قتل پر شوبز و کرکٹ ستارے بھی اشک بار
اسی ویڈیو میں صبا نے زینب قتل کیس پراور پاکستانیوں کو بیرون ممالک درپیش آنے والے مسائل پر حکومت اور اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ سب کیوں ختم نہیں ہورہا، آج قانون ہمارا ساتھ نہیں دے رہا توکل کو ہم اپنے لیے خود ایکشن لیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔