سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جنوری 2018
19 بچے گمشدہ ہیں جن میں سے 6 بازیاب کرائے جاچکے ہیں، پولیس رپورٹ فوٹو: فائل

19 بچے گمشدہ ہیں جن میں سے 6 بازیاب کرائے جاچکے ہیں، پولیس رپورٹ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو لاپتہ بچوں کی بازیابی یقینی بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 19 بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ 19 میں سے اب تک 6 بچے بازیاب کرائے جا چکے ہیں۔ پہلے چار اور اب مزید دو بچوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔ عدالت نے باقی 13 بچوں کو بھی بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تلاش کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے۔ والدین نے عدالت میں درخواست کی کہ 19 بچے شہر کے مختلف علاقوں سے اغوا کیے گئے ہیں جن کی عمریں ڈھائی سے 14 سال ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔