بپاشا باسو نے امید سے ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جنوری 2018
اطمینان رکھیں کہ ہمارے فیصلے کے بعد ہی ایسا کچھ ہوسکے گا، اداکارہ بپاشا باسو۔ فوٹو: فائل

اطمینان رکھیں کہ ہمارے فیصلے کے بعد ہی ایسا کچھ ہوسکے گا، اداکارہ بپاشا باسو۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے اُمید سے ہونے سے متعلق بے بنیاد خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں افواہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کی شادی کامیاب تو ہوئی لیکن دونوں اکثر میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں خواہ وہ خبر وزن بڑھنے کی ہو یا بغیر میک اپ تصویر وائرل ہونے کی، لیکن اب کافی عرصے سے یہ کہا جارہا تھا کہ بپاشا باسو اُمید سے ہیں اور گائنا کالوجسٹ سے چیک اپ کرارہی ہیں لیکن اداکارہ نے تمام افواہوں کی تردید کردی۔

https://twitter.com/bipsluvurself/status/953566781515251714

بپاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپنے اُمید سے ہونے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک بار پھر یہ مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی  ہے میں کار میں بیٹھی تھی اور میرا بیگ میری گود میں تھا اسے دیکھ کر میڈیا کے نمائندوں نے دوبارہ میرے حاملہ ہونے پر قیاس آرائیاں شروع کردیں لیکن میں اُمید سے نہیں ہوں اطمینان رکھیں کہ ہمارے فیصلے کے بعد ہی ایسا کچھ ہوسکے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بپاشا باسو میڈیا سے چہرہ چھپانے پر مجبور

واضح رہے کہ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے بعدازاں دونوں اداکار 2016ء میں شادی کے بندھن میں بندھے، یہ اداکار کرن سنگھ کی تیسری اور بپاشا باسو کی پہلی شادی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔