پاکستانی نژاد نصرت غنی برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر مقرر

خبر ایجنسی  جمعـء 19 جنوری 2018
 نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے جو وہاں کی اہم ترین وزارتوں میں سے ایک ہے؛ فوٹوفائل

نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے جو وہاں کی اہم ترین وزارتوں میں سے ایک ہے؛ فوٹوفائل

 لندن:  پاکستان نژاد برطانوی پارلیمنٹیرین نصرت غنی نے برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اعزاز حاصل کرنے کے بعد نصرت غنی نے ٹویٹ کیا کہ وہ پہلی مسلم خاتون وزیر بننے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انھوں نے پہلی بار مسلمان خاتون وزیر کی حیثیت سے ہاؤس آف کامن ڈسپیچ باکس میں اپنی تقریر کی وڈیو بھی شیئرکی۔ نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے جو وہاں کی اہم ترین وزارتوں میں سے ایک ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔