- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
حافظ سعید کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہئے، امریکا

ہم سجھتے ہیں کہ حافظ سعید 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کے سرغنہ ہیں، امریکا۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کے خلاف 2008 میں ممبئی حملوں کے کیس میں قانونی چارہ جوئی ہونی چاہئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وزیراعظم، حافظ سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں لہٰذا امریکا کی جانب سے پاکستانی حکام کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ وہ حافظ سعید کے خلاف کارروائی کریں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’’حافظ سعید صاحب‘‘ کے خلاف پاکستان میں کوئی کیس نہیں لہٰذا ہم صرف اس صورت میں کارروائی کرسکتےہیں جب ان کے خلاف کوئی کیس موجود ہو۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حافظ سعید کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر رنورت نے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان حافظ سعید کے خلاف قانون کے مطابق لازمی کارروائی کرے کیونکہ ہم سجھتے ہیں کہ وہ 2008 میں ہوئے والے ممبئی حملوں کے سرغنہ ہیں، جس میں امریکی شہریوں سمیت 166 افراد ہلا ک ہوئے تھے۔
نورت نے گزشتہ روز ہونے والی نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انتہائی مطلوب افراد کی 1267 فہرست میں شامل کررکھا ہے۔ یہ فہرست القاعدہ پر تعزیرات کی کمیٹی نے مرتب کی ہے جس میں لشکر طیبہ کو بھی بطور دہشت گرد تنظیم شامل کیا گیا ہے۔ ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ حافظ سعید پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حافظ سعید انتہائی نفیس اور شائستہ انسان ہیں
واضح رہے کہ جماعۃ الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو پاکستان نے نومبر 2017 میں رہا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔