- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
سنی لیون کا مومی مجسمہ بھی اب مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا

سنی لیون اپنا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں لگنے کی وجہ سے بہت پرجوش ہیں، فوٹو فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔
لندن کے مقبول ترین مادام تساؤ میوزیم میں دنیا بھر کے ان فنکاروں اور مشہور شخصیات کے مجسمے لگائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں غیر معمولی کامیابیاں سمیٹیں۔ میوزیم انتظامیہ نے گزشتہ برس بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی مادام تساؤ میوزیم کا افتتاح کیا تھا جس میں بھارت کے متعدد فنکاروں کے مجسمے نصب ہیں۔
ہر سال میوزیم انتظامیہ کی جانب سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے جس میں لوگ ووٹ کرکے بتاتے ہیں کہ وہ کس مشہور شخصیت کا مومی مجسمہ میوزیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ دہلی میں موجود مادام تساؤ میوزیم میں بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کے مجسے موجود ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، کرینہ کپور، سلمان خان، مادھوری ڈکشٹ وغیرہ شامل ہیں اور اب سنی لیون کا مومی مجسمہ بھی مادام تساؤ کی زینت بنے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے
بھارتی میڈیا کے مطابق میوزیم انتظامیہ کی جانب سےایک ٹیم لندن سے چند روز قبل ممبئی آئی تھی جنہوں نے سنی لیون سے مل کر ان کے متعلق تفصیلات لینے کے ساتھ ان کی تصاویر بھی لیں۔ اپنے مومی مجسمے کے حوالے سے سنی لیون کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا مجسمہ ہے جودہلی میں مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا لہٰذا میں بہت پرجوش ہوں۔ اس کے علاوہ میں اپنے مداحوں کا ردعمل دیکھنے کے لیے بھی بے چین ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔