ملک دشمن اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سربراہ پاک فضائیہ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جنوری 2018
پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی معیار کے بہترین پیشہ ور ماہرین تیار کرنے کے لئے جدید تربیت فراہم کررہی ہے، ائیرچیف مارشل ۔ فوٹو : فائل

پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی معیار کے بہترین پیشہ ور ماہرین تیار کرنے کے لئے جدید تربیت فراہم کررہی ہے، ائیرچیف مارشل ۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ملک دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر ہرصورت گامزن رہے گا۔

پاکستان ایئرفورس بیس کورنگی کریک کراچی میں ایئرو اپرینٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی معیار کے بہترین پیشہ ور ماہرین تیار کرنے کے لئے جدید تربیت فراہم کررہی ہے  جبکہ ہماری فوج جدید اور ملکی ساختہ ہتھیاروں کے نظام، رڈار اور اعلیٰ جنگی آلات سے لیس ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر ہرصورت گامزن رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔