- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- ڈالرمہنگا، پاکستانی سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم
- پاکستانی کیوئسٹ نے برطانیہ میں نیا اعزاز حاصل کرلیا
- دہشت گردوں کی مدد کا الزام، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار
- دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار
- کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
انڈر 19 ورلڈ کپ؛ پاکستان کی سری لنکا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی

59 رنز بنانے والے علی زریاب آصف مین آف دی میچ قرار پائے۔ فوٹو : فائل
وانگیری: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، آئی لینڈرز کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 188 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جیہان دانیال 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ایشن بندارا نے 37 رنز بنائے۔ سلیمان شفقات نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ ارشد اقبال، محمد زید عالم اور حسان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : انڈر 19 ورلڈ کپ؛ پاکستان نے نمیبیا پر ہاتھ صاف کرلیا
گرین شرٹس نے 189 رنز کا ہدف 43.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، علی زریاب آصف 59 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد زید عالم 28 اور محمد طہ 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کپتان حسن خان 24 اور محمد موسیٰ 23 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ سری لنکا کے تھسارو رشمیکا نے 3، نیپون مالنگا، دھنن جیا لکشن، پراوین جیاوکراما اور سنتوش گوناتھلاکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ علی زریاب مین آف دی میچ قرار پائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔