کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 6 افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جنوری 2018
دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ فوٹو: فائل

دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے ایک گھر میں دھماکے کے باعث 6 افراد جھلس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں گھر کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی  ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق دھماکا گیس لیک ہونے کے باعث ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔