- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلیا میں سکے سے بھی چھوٹا انتہائی تابکار کیپسول گرکرگم ہوگیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
چینی فنکار نے انسانی مجسمہ نما کیک بناکر دنیا کو حیران کردیا

تصویر میں دکھائی دینے والا ژاؤ یائی کا تیارکردہ کیک جو ایک خوبصورت مجسمے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ چائنا ڈیلی
برمنگھم: آپ نے کارٹون والے کیک سے لے کر کئی اشیا میں ڈھلے کیک دیکھے ہوں گے لیکن چینی کیک ساز انتہائی تفصیل اور مہارت کے ساتھ چینی ثقافت و تاریخ کی اہم شخصیات پر کیک بناتے ہیں اور انہوں نے برطانیہ میں منعقدہ کیک سازی کے بین الاقوامی مقابلے میں پانچ اعزاز اپنے نام کئے ہیں۔
ژاؤ یائی نے مقابلے میں اپنی سب سے بہترین تخلیق رکھی ۔ یہ کیک چین کی واحد خاتون فرماں رواں وو زیٹیان کا مجسمہ تھا جسے ’ محل کی ملکہ‘ (لیڈی ان دی یپلس) کا عنوان دیا گیا تھا۔ انہوں نے برمنگھم میں منعقدہ دنیا میں کیک سازی کے سب سے بڑے اور مشہور مقابلے میں سونے کے تین اور دو کانسی کے اعزاز اپنے نام کرکے سب سے بڑا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ژاؤ یائی نے ایک دوسرا کیک ’لائی ڈرنک ان نیپنتھک لینڈ‘ نامی ایک اور مجسمہ کیک بنایا جسے کانسی کا تمغہ دیا گیا ہے کیونکہ اس کا بیرونی خول بہت سخت تھا اور اسے کاٹنا مشکل تھا۔ یہ عمل کیک مقابلے کے اصولوں کے خلاف بھی تھا جس میں کیک کے بیرونی خول کی ذیادہ سے ذیادہ 40 سینٹی میٹر موٹائی کی اجازت دی گئی تھی۔
ملکہ کے بالوں میں جو پھول لگائے گئے تھے انہیں بنانے میں کئی گھنٹے لگے تھے اور انہیں باری باری بالوں میں لگایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور کیک منکی کنگ کو بھی گولڈ میڈل دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ژاؤ یائی پورے چین میں بہت مشہور ہیں اور انہیں چین میں ’شکر بادشاہ‘ یعنی شوگر کنگ کہا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔